16 جون، 2024، 4:53 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85511309
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائيل کو غیر معمولی سیکوریٹی بحران کا سامنا، حالات خراب

تہران-ارنا-صیہونی حکومت میں لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ " حریدی طائفہ " کے لوگوں کو لازمی فوجی سروس سے استثنی کی وجہ سے صیہونی حکومت میں بحران پیدا ہو گيا ہے۔

یائیر گولان نے اتوار کو کہا: حریدی طائفہ کے لوگوں  کو چھوٹ ملنے کی وجہ سے اسرائیل میں اتحاد و مساوات کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے داخلہ سیکوریٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائيلی کابینہ کو چاہیے کہ وہ تمام اسرائیلیوں کے لئے فوجی اور سیکوریٹی شعبوں میں سروس کو لازمی قرار دے۔

یاد رہے صیہونی  پارلمینٹ نے گزشتہ 11 جون کو حریدیوں کو فوج میں لازمی سروس سے استثنی کے بل کو منظوری دی ہے۔

ٹائمز آف اسرائيل کے مطابق مخالفین کا کہنا ہے کہ اس قانون سے حریدیوں کو فوج میں شامل کرنے کا عمل سست ہوگا اور قانونی لحاظ سے یہ ایک مسئلہ ہے اور اس سے اسرائيل کی موجودہ فوجی ضرورتیں بھی پوری نہيں ہوں گی۔

واضح رہے اس قانون میں حریدی طائفہ کو فوج میں لازمی سروس سے استثنی کی عمر 21 سال رکھی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے 26 سال تھی۔

حریدی قبیلے کے نوجوان دینی مدارس میں داخلہ لیتے ہیں اور بار بار تعلیم کے لئے مہلت لے کر ضروری عمر تک پہنچ جاتے ہيں اور پھر انہيں پوری طرح سے استثنی مل جاتا ہے۔ اس طرح سے وہ اسرائيلی فوج ميں لازمی خدمت سے بچ جاتے ہيں۔

حریدی طائفہ کے یہودیوں کو جو یہ سہولت ملی ہے وہ ہمیشہ سے ہی اسرائيل میں مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان تنازعہ کا سبب رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .