14 جون، 2024، 6:39 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85509073
T T
0 Persons

لیبلز

دو اور صیہونی جنگی قیدی نتن یاہو کی جنگ افروزی کی بھینٹ چڑھ گئے

تہران – ارنا – القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ رفح پر صیہونی فوج کے حملے میں دو اور اسرائیلی جنگی قیدی ہلاک ہوگئے

ارنا نے القدس چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح پرگزشتہ چند دنوں کے حملوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

القسام بریگیڈ نے صیہونی جنگی قیدیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج تمہیں دھوکہ دے رہی ہے، اس نے تمہیں دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

  حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نےکہا ہے کہ غاصب حکومت کی کابینہ چاہتی ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی تابوت میں ہی ہو۔  

 القسام بریگيڈ نے آخر میں خبردار کیا ہے کہ وقت بہت تیزی کے ساتھ ختم ہورہا ہے۔

 قابل ذکر ہےکہ استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں تقریبا 250 صیہونی گرفتار ہوئے ہیں۔ استقامتی فلسطینی محاذ نے کچھ صیہونی جنگی قیدیوں کو انسان دوستانہ بنیاد پر آزاد کردیا ہے، کچھ قیدیوں  کے تبادلے میں رہا ہوئے ہیں اور کچھ غاصب صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کی بے توجہی کے نتیجے میں غزہ پر غاصب فوجیوں کے حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے علاقے رفح پر ایسی حالت میں حملے شروع کئے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے اس کو خبردار کیا تھا کہ رفح پر حملہ فلسطینیوں کے پاس موجود ان کے جنگی قیدیوں کا پروانہ قتل صادر کرنے کے مترادف ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .