12 جون، 2024، 6:21 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85507390
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران تیل پیدا کرنے والا اوپیک کی تیسرا بڑا ملک : اس کی پیداوار میں اضافہ جاری

 تہران – ارنا – تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ مئی میں ایران کی تیل کی پیداوار 22 کروڑ 6 لاکھ بیرل رہی جو اپریل کے مقابلے میں 7 لاکھ بیرل زیادہ تھی

ارنا کے مطابق اوپیک سیکریٹریٹ کی ماہ جون کی رپورٹ بتاتی ہے کہ گزشتہ مئی میں اس تنظیم کے رکن 12 ملکوں کی مجموعی  تیل کی پیداوار 2 کروڑ 66 لاکھ 29 ہزار بیرل رہی جو اپریل کے مقابلے میں 29 ہزار بیرل زیادہ تھی۔

 اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ اپریل میں اوپیک تیل کی پیداوار دو کروڑ چھیاسٹھ لاکھ بیرل تھی۔

 اوپیک کی ماہ جون کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب  90 لاکھ بیرل روزآنہ کی پیداوار کے ساتھ اوپیک میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، اس کے بعد  عراق 41 لاکھ  95 ہزار بیرل یومیہ کے ساتھ دوسرے نمبر اور ایران یومیہ 32 لاکھ 26 ہزار بیرل کے ساتھ اوپیک کا تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔

اوپیک کی اس رپورٹ کے مطابق ایران نے گزشتہ مئی میں یومیہ 32 لاکھ چھبیس ہزار بیرل تیل نکالا جو اپریل کے مقابلے میں 7 ہزار بیرل زیادہ ہے

 ایران تیل پیدا کرنے والا اوپیک کی تیسرا بڑا ملک : اس کی پیداوار میں اضافہ جاری

  اس دوران اوپیک کے رکن پانچ ملکوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سب سے زیادہ 76 ہزار بیرل یومیہ اضافہ نائیجیریا سے تعلق رکھتا ہے۔

 اوپیک کی تازہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی میں ایران کے بھاری خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 66 سینٹ فی بیرل کم  ہوئی ہے۔ مئی میں ایران کے بھاری خام تیل کی قیمت 84 ڈالر 13 سینٹ رہی جبکہ اپریل میں 88 ڈالر 79 سینٹ فی بیرل تھی۔

 ایران تیل پیدا کرنے والا اوپیک کی تیسرا بڑا ملک : اس کی پیداوار میں اضافہ جاری

2024 میں ایران کے بھاری خام تیل کی اب تک کی اوسط قیمت 83 ڈالر 41 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

 اوپیک کی تازہ ترین ماہانہ رپورٹ کے مطابق تیل کی عالمی مانگ بڑھ گئی ہے اور رواں مہینے (جون) میں اس مانگ میں 22 لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ اضافے کی توقع ہے۔

 ایران تیل پیدا کرنے والا اوپیک کی تیسرا بڑا ملک : اس کی پیداوار میں اضافہ جاری

 اوپیک نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ 2025 میں تیل کی عالمی مانگ میں 18 لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ اضافہ ہوگا۔

 ایران تیل پیدا کرنے والا اوپیک کی تیسرا بڑا ملک : اس کی پیداوار میں اضافہ جاری

  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .