11 جون، 2024، 5:48 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85504877
T T
0 Persons

لیبلز

رفح میں صیہونی فوجیوں پر القسام بریگیڈ کا مہلک حملہ

تہران – ارنا – القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے رفح میں  ایک کارخانے میں دھماکہ کرکے بہت سے صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ 

ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے پیر کو رفح کے علاقے الشابورہ میں  ایک کارخانے میں جس میں صیہونی فوجی گھات لگاکے بیٹھے ہوئے تھے، دھماکہ کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں بہت سے صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ جیسے ہی اس کارخانے میں صیہونی فوجیوں کا دستہ داخل ہوکر گھات میں بیٹھا، اس میں پہلے سے نصب بم کا دھماکہ کردیا گیا۔

 صیہونی ذرائع نے بھی رفح میں ایک بڑے واقعے میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک چار یا پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی اور متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

 صیہونی میڈیا کے مطابق بہت سے زخمی اسرائیلی فوجیوں کی حالت خراب ہے۔

المیادین کے مطابق اسرائيلی فوجیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھانے کے لئے فوری طور پر صیہونی فوجی ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی ہیلی کاپٹروں کے پہنچنے کے بعد دھواں پھیلانے والے  بموں کے دھماکے کردیئے گئے  تاکہ ان کی کارروائیاں نظر نہ آئیں۔

بعض رپورٹوں میں  بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں چار صیہونی فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت خراب ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .