ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوجیوں کے آٹھ حملوں میں 283 فلسطینی شہید اور 814 زخمی ہوئے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں وحشیانہ صیہونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی اس تعداد کو ملا کر، سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 37 ہزار 84 فلسطینی شہید اور 84 ہزار 494 زخمی ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے سنیچر کو غزہ کے النصیرات کیمپ میں وحشیانہ قتل عام کیا تھا ۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں 210 فلسطینی شہید اور 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ