ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 36 فلسطینی شہید اور 115 زخمی ہوگئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے نئے اعدادوشمار کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 36 ہزار 586 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق اس مدت کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 83 ہزار 74 ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ بہت سے جنازے اب بھی منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں صیہونیوں کی جارحیت جاری رہنے کی وجہ نے اب تک نہیں نکالا جاسکا ہے۔
آپ کا تبصرہ