30 مئی، 2024، 2:22 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85494610
T T
0 Persons

لیبلز

رفح پاس کھول دیا جائے : انروا کا مطالبہ

30 مئی، 2024، 2:22 PM
News ID: 85494610
رفح پاس کھول دیا جائے : انروا کا مطالبہ

تہران – ارنا – اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے ترجمان نے عالمی برادری سے رفح پاس فوری طور پر کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا کے مطابق انروا کے ترجمان عدنان ابوحسنہ نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائيل کا زمینی حملہ اور رفح پاس کا بند ہونا مظلوم فلسطینی عوام تک امداد رسانی میں بنیادی رکاوٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور بڑے ملکوں سے اپیل کرتے ہیں کہ رفح پاس کھلوانے کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائيں۔

 ابوحسنہ نے کہا کہ وہ خبردار کرتے ہیں کہ مرکزی اور شمالی غزہ میں بھوک مری دوبارہ پھیل رہی ہے۔

 دوسری طرف فلسطین کی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے مغرب میں ایک ایمبولنس پر بمباری کردی جبکہ اس پر بین الاقوامی   علامت بھی موجود تھی ۔

فلسطین کی ہلال احمر کے مطابق گزشتہ رات اس تنظیم کے دو کارکنوں کے جنازے مغربی رفح ميں ایک عمارت کے ملبے سے ملے ہیں۔

 فلسطین کی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران  صیہونیوں کے حملوں میں  شہید ہونے والے ہلال احمر کے کارکنوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔  

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعرات کی صبح غزہ کے النصیرات کیمپ پر بمباری میں 4 فلسطینیوں کے  شہید اور 15 کے زخمی ہونے کی خبر ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .