29 مئی، 2024، 12:44 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85493422
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت : حزب اللہ لبنان کی ڈرون اور ائیر ڈیفنس توانائی  کا اعتراف

تہران – ارنا – صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے اسٹیڈی سینٹر نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں حزب اللہ لبنان کی ڈرون اور فضائی دفاع کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ارنا نے بدھ کو الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ڈرون اور میزائل حملوں نے صیہونیوں کے بے دست و پا کردیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے، داخلی سلامتی کے اسٹیڈی سینٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان  ایسے ڈرون استعمال کررہی ہے کہ جو میزائل فائر کرنے اور معلومات جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 صیہونی حکومت کے اس اسٹیڈی سینٹر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون اسرائیل کے ہیڈکوارٹرس اور اہم مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنارہے ہیں۔

صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے اسٹیڈی سینٹر نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان اسی کے ساتھ صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں کے حملوں کو ناکام بھی بنارہی ہے۔

 صیہونی حکومت کے اس تحقیقاتی مرکز نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں کا پتہ لگالیتی ہے اور یہ بات اسرائيلی فوج کے لئے عملی خطرہ ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .