ارنا نے بدھ کو الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ڈرون اور میزائل حملوں نے صیہونیوں کے بے دست و پا کردیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے، داخلی سلامتی کے اسٹیڈی سینٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان ایسے ڈرون استعمال کررہی ہے کہ جو میزائل فائر کرنے اور معلومات جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
صیہونی حکومت کے اس اسٹیڈی سینٹر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون اسرائیل کے ہیڈکوارٹرس اور اہم مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنارہے ہیں۔
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے اسٹیڈی سینٹر نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان اسی کے ساتھ صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں کے حملوں کو ناکام بھی بنارہی ہے۔
صیہونی حکومت کے اس تحقیقاتی مرکز نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں کا پتہ لگالیتی ہے اور یہ بات اسرائيلی فوج کے لئے عملی خطرہ ہے ۔
آپ کا تبصرہ