ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ کی میری ٹائم سیکورٹی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے ساحلی شہیر الحدیدہ سے 54 ناٹ مائل کے فاصلے پر ایک سمندری حادثہ ہوا ہے ۔
مذکورہ برطانوی کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک بحری جہاز پر تین میزائل لگے ہیں۔
برطانیہ کی میری ٹائم سیکورٹی کمپنی کے مطابق مذکورہ بحری جہاز کے سامان کے گودام کے حصے میں میزائل لگے ہیں اور بحری جہاز میں تیزی کے ساتھ پانی بھرنے لگا۔
اس رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز پانی بھرنے کی وجہ سے ایک طرف جھک گیا ہے ۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ