ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ کی والدہ کے انتقال پر اپنے ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
عظیم مجاہد حجۃ الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصر اللہ، لبنانی مزاحمت کے قائد
السلام علیکم
اپنی پیاری والدہ کی وفات پر دلی تعزیت قبول کیجیے۔ مرحومہ کی شان میں اتنا ہی کافی ہے کہ مزاحمت کا ستون ان کی پاک گود میں پروان چڑھا۔ اللہ کی رحمتیں اور سلامتی ہو آپ پر اور مزاحمت کے عظیم محاذ پر مصروف عمل آپ کے ساتھیوں پر۔
سید علی خامنہ ای
27 مئی 2024
آپ کا تبصرہ