ایران ہیلی کاپٹر حادثے کی انویسٹیگیشن کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ہمیں اس بات پر یقین ہے: اسلام آباد

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر مکمل یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے کی انویسٹیگیشن کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی آخری رسومات میں پاکستان کے وزیر اعظم کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کے رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور عبوری صدر محمد مخبر تعزیت اور تسلیت کا پیغام پیش کیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر مکمل یقین ہے کہ ایران اس دلخراش حادثے کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے اور انویسٹیگیشن کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دوست ملک ایران کی درخواست کی صورت میں اس واقعے کی تحقیقات میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ پاکستان نے اس موقع پر اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطین ملک کو تسلیم کرنے کا بھی خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک مستقل رکن کی حیثیت سے فلسطین کو قبول کرنے کا وقت آگيا ہے اور سلامتی کونسل کو بھی اس راستے کی تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .