ارنا کے مطابق بدھ کو دوپہر سے قبل عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
عراقی وزیر اعظم ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر سانحے کے دیگر شہدا کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران آئے ہیں۔
انھوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں اس اندوہناک سانحے تعزیت پیش کی ۔
عراق کے وزیر اعظم نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جانب سے اور اسی طرح اپنی حکومت اور عراقی عوام کی جانب سے ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ انھوں نے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی میں، صداقت، اخلاص، پاکیزگی اور عوام کی خدمت کے جذبے کے علاوہ اورکچھ نہیں دیکھا۔
انھوں نے کہا کہ اس سانحے میں ہم نے ایک ممتاز ہستی کو کھودیا ہے۔
آرمینیا کے وزیر اعظم نے بھی دوپہر سے قبل رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات اور ایران کے صدر، وزیرخارجہ اور ہیلی کاپٹر حادثے میں دیگر اہم شخصیات کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
آپ کا تبصرہ