ارنا کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے ایک بیان جاری کرکے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّیہان اور دیگر ایرانی حکام کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے ۔
انھوں نے اپنے پیغام تعزیت میں جو یورپی یونین کی سائٹ پر بھی جاری ہوا ہے، اس سانحے پر یورپی یونین کی جانب سے شہید ہونے والوں کے لواحقین اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین اس حادثے میں داغدار ہونے والے خاندانوں اور ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
اس سے پہلے یورپی کونسل کے سربراہ بھی اس المناک سانحے پرتعزیت پیش کرچکے ہیں۔
شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اتوار 19مئی کی شام قیز قلعہ سی ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد شہر تبریز کی جانب واپس جارہے تھے کہ مشرقی آذربائیجان کے علاقے زرقان میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے دوچار ہوگیا اور صدراپنے ساتھیوں کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔
حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت ہیلی کاپٹر میں شہید صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبداللہیان صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر شہید مالک رحمتی ،صدرمملکت کے سیکورٹی دستے کے کمانڈر شہید جنرل سید مہدی موسوی اور صدر کے محافظین موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ