19 مئی، 2024، 9:35 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85481741
T T
0 Persons

لیبلز

 واشنگٹن اور نیویارک میں فلسطین کے حامیوں کا مظاہرہ

تہران – ارنا – واشنگٹن اور نیوریارک میں فلسطیں کے حامیوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔

ارنا نے ایسو شی ایٹیڈ پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  سنیچر کی  واشنگٹن کے نیشنل مال پارک میں تقریبا 400 افراد نے یوم نکبہ فلسطین کی مناسبت سے مظاہرہ کیا۔  

 ارنا کے مطابق  مظاہرین نے غزہ  میں جنگ فوری طور پر بند کرنے، صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ روکے جانے اور اسرائيلی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین غزہ کو آزاد کرو، جنگ بندکرو اور غصب شدہ سرزمین میں امن و آشتی قائم نہیں ہوسکتی، کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسی کے ساتھ صدر بائیڈن کی فلسطین پالیسی پر اعتراض اور اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے جنگ غزہ پر جھوٹی تشویش ظاہر کرتے ہیں۔

 مظاہرین نے نعرے لگائے کہ بائیڈن نسل کشی تمھاری میراث ہے۔

ادھر نیویارک کے علاقے بروکلین میں بھی یوم نکبہ پر بڑی تعداد میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کیا جس کے دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوگئيں اور پولیس نے بہت سے مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

  یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت  نے غزہ پر حملے تیز کردیئے ہیں ۔

غاصب صیہونی فوج نے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی مخالفتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رفح شہر پر بھی حملے تیز کردیئے اور رفح پاس کو بند کرکے غزہ تک امداد پہنچنے کے سارے راستے مسدودکردیئےہیں۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .