15 مئی، 2024، 12:25 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85477895
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں یوم  فردوسی پر ادبی نشست

15 مئی، 2024، 12:25 PM
News ID: 85477895
پاکستان میں یوم  فردوسی پر ادبی نشست

اسلام آباد – ارنا – راولپنڈی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ میں یوم فردوسی کی مناسبت سے ایک ادبی  نشست میں بڑی تعداد میں فارسی زبان و ادب کے اساتذہ اور محققین نے شرکت کی۔

ارنا کے مطابق یوم فردوسی کی مناسبت سے اس ادبی نشست میں، پاکستان  میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے ثقافتی مشیر، مجید مشکی،راولپنڈی میں ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ مہدی طاہری اور بڑی تعداد میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے فارسی زبان و ادب  کے اساتذہ نے شرکت کی۔

اس ادبی نشست میں مقررین نے برصغیر ہند میں فارسی زبان وادب کے درخشاں ماضی اور شاہنامہ فردوسی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

 پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کے ثقافتی مشیر نے نشست سے خطاب میں کہا  کہ شاہنامہ فردوسی کا اصلی پیغام اخلاق، انسانیت، دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹ جانا اور پاکیزگی ہے۔

 راولپنڈی میں ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ نے اس نشست کہا کہ شاہنامہ فردوسی حکمت، اخلاقی تعلیمات اور علم ودانش سے سرشار ہے اور اس کو اقوام کے درمیان امن، دوستی اور مہر ومحبت بڑھانے  کی کتاب کہنا چاہئے۔

پاکستان میں یوم  فردوسی پر ادبی نشست

 نمل یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی سربراہ ڈاکٹر عنبرین یاسمین نے ایران اور پاکستان کے بے شمار ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فارسی تقریبا ساڑھے آٹھ سو سال تک اس خطے کی سرکاری زبان رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فردوسی نے مشرقی ثقافت کی ترقی و پیشرفت میں بنیادی کردار ادا کیا اور اس خطے کے عوام کی روح کو بالیدگی عطا کی ۔

 یوم فردوسی پرراولپنڈی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ میں منعقدہ اس ادبی نشست میں دیگر شخصیات نے بھی فردوسی کی شخصیت اور ان کی  شاعری کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

 مقررین نے فردوسی کو امید اور انسان دوستی کا شاعر قرار دیا جس نے شاہنامے میں دنیا کے سامنے ایرانیوں کی انسان دوستی پیش کی ہے۔

 یاد رہے کہ 14 مئی کو اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں یوم فردوسی منایا جاتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .