14 مئی، 2024، 10:36 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85476456
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت دنیا میں منظم دہشت گردی کی علامت ہے: یوم نکبہ پر ایران کی وزارت خارجہ کا بیان

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یوم نکبہ فلسطین پر ایک بیان جاری کرکے غاصب صیہونی حکومت کو دنیا میں منظم دہشت گردی کی علامت قرار دیا ہے۔

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یوم نکبہ فلسطین کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

 ایران کے دفترخارجہ نے اس بیان میں کہا ہے کہ 14 مئی 1948 کو  نکبہ اور مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق، بالخصوص ان کے حق خود اختیاری کی کھلی پامالی کا دور شروع ہوا اور 76 سال سے اس کے منحوس سائے اس پورے خطے اور عالم اسلام پر سایہ فگن ہیں اور آج  اسلامی دنیا کے پیکر پر یہ ایک گہرے زخم اور ناسور میں تبدیل ہوچکا ہے۔

 یوم نکبہ برطانوی سامراج کی سازش سے قلب عالم اسلام میں غاصب اور نسل پرست صیہونی حکومت کی تشکیل کا دن ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دن دنیا کی سامراجی طاقتوں کو حمایت سے سرزمین فلسطین پر قبضے، مسلمان فلسطینی عوام کی نسل کشی، قتل عام، دربدری اور بے حرمتی کے آغاز کا دن ہے جس کا سلسلہ 76 برس گزرجانے کے بعد آج بھی امریکا اور دیگر مغربی سامراجی طاقتوں کی حمایت سے جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دنیا میں منظم دہشت گردی کی علامت ہے جو اپنے وحشیانہ جرائم

کی کتاب میں ہر روز ایک نئے شرمناک صفحے کا اضافہ کررہی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے ناصر اور الشفا اسپتالوں میں ملنے والی اجتماعی قبروں نے بشریت کے خلاف سفاک اور ظالم صیہونی حکومت کی وحشتناک تصاویر دنیا کی سامنے پیش کی ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی، اور صیہونی حکومت کے  جنگی نیز انسانیت کے خلاف جرائم تمام مسلمہ بین الاقوامی اصول وقوانین کی پامالی کے مترادف ہیں اور ان کے مرتکبین کے خلاف عدالتی اور قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔  

بیان میں کہا گيا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت  پینتس ہزار سے زیادہ  بے گںاہ فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور 75 ہزار سے زیادہ کو زخمی  نیز لاکھوں فلسطینیوں کو بے گھر کئے جانے  کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

بیان میں غزہ میں جنگ بندی میں امریکا کی جانب سے رکاوٹیں ڈالے جانے اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی مخالفت کو  ناقابل قبول اور عالمی مطالبات کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یوم نکبہ فلسطین کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جبکہ برسوں سے جاری  مظلوم نمائی کی  نقاب ہٹ چکی ہے اور اسرائیلی حکومت کی حقیقی اپارتھائیڈ تصویر دنیا کے سامنے آچکی ہے  نیز عالمی رائے عامہ اس غاصب حکومت کی گھناؤنی ماہیت سے باخبر ہوگئی ہے اور اسی کے ساتھ اس جعلی حکومت کا اندرونی اختلاف بھی طشت از بام ہوچکا ہے تو امید کی جاتی ہے کہ مظلوم، حریت پسند اور پائیدار فلسطینی عوام کے خلاف جاری نکبہ اور حقیقی ہولوکاسٹ بند ہوگا اور دنیا اس سرزمین کی آزادی کا جشن منائے گی۔    

یاد رہے کہ جنرل اسمبلی نے 10 مئی کو کثرت رائے سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرار داد پاس کرچکی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے جنرل اسمبلی کی اس قرار داد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطین نے ثابت کردیا ہے کہ اس کے اندر ادارے کے منشور چار کے مطابق مکمل رکنیت کی ضروری شرائط پائی جاتی ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ اس کے برعکس غاصب صیہونی حکومت نے سات ماہ سے جاری غزہ پر وحشیانہ حملوں میں سبھی بین الاقوامی قوانین کو پامال اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک جعلی، غاصب اور دہشت گرد حکومت ہے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کی اہل نہیں ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .