ایرانی اینیمیشن "گانورا سے مسافر" رشین اسپیس فلم فیسٹیول کی بہترین اینیمیشن منتخب

تہران (ارنا) روس میں 5ویں انٹرنیشنل اسپیس فلم فیسٹیول (Tsiolkovsky ISFF) کا بہترین اینیمیشن ایوارڈ ایران کے سورہ اینیمیشن پروڈکشن ہاوس کی تیار کردہ اینیمیشن "گانورا سے مسافر" کو دیا گیا۔

سورہ اینیمیشن پروڈکشن ہاوس کے مطابق اس اینیمیٹڈ فلم کے ہدایت کار احمد علمدار اور پروڈیوسر محمد حسین علمدار ہیں۔

فلم فیسٹیول Tsiolkovsky ISFF ہر سال کالوگا شہر میں منعقد ہوتا ہے، اور حال ہی میں اس کے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .