عراقی اسلامی مزاحمت نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج صبح سویرے ہم نے بیر صبع میں صہیونی دشمن کے نواتیم نامی فوجی بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ حملہ کئی مسلح ڈرون طیاروں کے ذریعے کیا گيا۔
عراقی مزاحمت کے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت بند ہونے تک مقبوضہ علاقوں میں اہم اہداف کے خلاف حملے جاری رکھنے پر زور دیا۔
اسلامی مزاحمت عراق نے اس سے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔
آپ کا تبصرہ