آئی اے ای اے غیرجانبداری اور انصاف کا مظاہرہ کرے: نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری

تہران/ ارنا- نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ رافائل گروسی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ایران اور ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر علی باقری نے اس موقع پر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی اور اس کے سربراہ کے غیرجانبدار رہنے اور ماہرانہ رویہ رکھنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں ہمیشہ پرامن مقاصد اور نوعیت اور عالمی معاہدوں اور اصولوں کے عین مطابق رہی ہیں۔

رافائل گروسی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا دورہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ موثر تعلقات برقرار کرنے کے ارادے سے انجام پایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں ایٹمی سائنس اور مہارت کی بین الاقوامی کانفرنس کے سلسلے میں آج صبح اصفہان پہنچے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .