ارنا نے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یونیورسٹی آف میشیگن میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر یونیورسٹی کیمپس میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی طلبا نے جنگ غزہ کے خلاف اپنے مظاہرے میں فلسطین کا پرچم لہرایا اوراپنے نعروں میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے طلبا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اٹھا رکھے تھے جن میں جنگ کی مخالفت میں اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔
ایک بینر پر یہ عبارت لکھی ہوئی تھی کہ " غزہ میں کوئی بھی یونیورسٹی نہیں بچی ہے۔"
واشنگٹن ٹائمز نے حالیہ ہفتوں کے دوران امریکی یونیورسٹیوں میں، فلسطین کی حمایت میں طلبا کی تحریک کے بارے میں لکھا ہے کہ جنگ غزہ کی مخالفت میں امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا نے ایسی تحریک شروع کی ہے جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوشی ایٹیڈ پریس کے مطابق پولیس اب تک 2 ہزار 447 طلبا کو گرفتار کرچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ