ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے سوشل ميڈیا پر غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ پر احتجاج کرنے والے امریکی طلبہ پر تشدد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: امریکہ میں طلبہ جو غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اسے امریکی حکام کی جانب سے یہود دشمنی ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ فلسطین کے حامی طلبہ پر تشدد کا جواز فراہم کیا جائے اور ان کے پر امن احتجاج کی سرکوبی کی جائے لیکن اس سے امریکی حکام کی ان حرکتوں کی قباحت کسی بھی طرح سے کم نہيں ہوگی۔
انہوں نے کہا: یہودیوں کی بڑی تعداد نے جن میں یہودی طلبہ بھی شامل ہيں، صیہونی حکومت کے نفرت انگیز جرائم اور امریکی حکومت کی جانب سے اس کی شرمناک حمایت سے دوری کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا: آزادی اظہار کے جھوٹے دعویداروں کے چہرے سے نقاب تزویر اتر گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ