تہران یونیورسٹی کے طلبا و اساتذہ کی جانب سے امریکا اوریورپ میں طلبا اوراساتذہ کی تحریک کی حمایت

تہران – ارنا – تہران یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے   امریکا اور یورپ میں فلسطین کی حمایت میں یونیورسٹی طلبا اور اساتذہ کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔  

ارنا کے مطابق آج سنیچر 27 اپریل کو تہران یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے  نماز ظہرین کے بعد ایک اجتماع میں امریکا اور یورپ میں یونیورسٹی طلبا اور اساتذہ کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔

00:00
00:00
Download

اس رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے اپنے اجتماع میں، امریکا میں طلبا کے خلاف پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے ۔

00:00
00:00
Download

غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل عام اور امریکی و یورپی حکومتوں کی جانب سے بچوں کی قاتل اس حکومت کی حمایت کے خلاف امریکا اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ کی تحریک کی   حمایت میں تہران یونیورسٹی کے طلبا، اساتذہ اور کارکنوں نے اپنے  احتجاجی اجتماع میں امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور برطانیہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور امریکا میں طلبا اور اساتذہ کے خلاف پولیس کے اقدام کی  مذمت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .