ارنا کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کی تخلیقات اور تصنیفات و تالیفات کے نشریاتی ادارے کے رکن مہدی فضائلی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ وہ غزل رہبر انقلاب اسلامی نے چند سال قبل کہی تھی جس کا ایک شعر آپ نے ایران کے آپریشن وعدہ صادق سے متعلق ایک میٹنگ میں پڑھا تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے تنبیہی جوابی آپریشن سے متعلق ایک میٹنگ میں یہ شعر پڑھا تھا :
تورا است معجزہ درکف زساحران مہراس عصا بیفکن و ازبیم اژدھا مگریز
(یعنی تمھارہاتھ میں معجز ہے ساحروں سے نہ گھبراؤ، اژدہے سے نہ ڈرو، عصا پھینکو) یہ شعر قرآن کریم کی ان آیات پراستوار ہے جن میں یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت موسی (علیہ السلام) اپنے معجزہ الہی سے ساحروں پرکس طرح غالب آئے اور فرعون کو شکست دی۔
غاصب صیہونی حکومت پرجوابی میزائلی اور ڈرون حملے کے لئے اس شعر کا انتخاب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کو فرعون سے جو حضرت موسی علیہ السلام کے مقابلے پر اٹھا تھا، تشبیہ دی ہے ۔
آپ کا تبصرہ