"ڈیجیٹل معیشت میں سب کا ساتھ " کے سلوگن کے ساتھ شروع ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش کا افتتاح وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کیا۔
تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں آج سے شروع ہونے والی یہ بین الاقوامی نمائش 2 جولائی تک جاری رہے گی۔
اس نمائش میں، اسٹارٹ اپ کلیکشنز اور اس شعبے میں سرگرم کمپنیاں ملک کی ڈیجیٹل اکانومی کی ترقی میں مدد کے لیے ایک جگہ موجود ہیں۔
روس، جنوبی کوریا، جرمنی، تائیوان، شام، چین، پاکستان اور ترکیہ بھی تہران الیکامپ 27 نمائش میں شریک ہیں۔
اس سال کی نمائش میں 500 سے زائد کمپنیوں اور اسٹارٹ اپ کے علاوہ 9 سائنس و ٹیکنالوجی پارکس بھی شریک ہیں۔
آپ کا تبصرہ