فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام کے 200 دنوں کے دوران 30 بچے بھی بھوک سے شہید ہو گئے ہيں۔
فلسطینی وزارت صحت نے کچھ گھنٹوں قبل اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے 3 جرائم میں 32 فلسطینیوں کو غزہ پٹی میں شہید کیا اور 59 کو زخمی کر دیا۔
بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 183 ہو گئي ہے اور 77 ہزار 143 لوگ زخمی ہوئے ہيں۔
آپ کا تبصرہ