ارنا نے لبنانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جبل عداثر نامی علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک اور بیان میں الراہب نامی صیہونی فوجی اڈے میں جاسوسی کے آلات و وسائل کو تباہ کردینے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنان سے ایک ڈرون کے داخل ہونے کے بعد صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
بعض میڈیا ذرائع نے کفرشوبا کی مقبوضہ پہاڑیوں پر صیہونی حکومت کے رویسات العلم نامی فوجی اڈے پر چار میزائل داغے جانے کی خبر د ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں، صیہونی حکومت کے فوجی مراکز اور اسٹریٹیجک اہداف پر تسلسل کے ساتھ حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے ان حملوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں خوف و ہراس پھیلادیا ہے اور صیہونی میڈیا نے بارہا اس محاذ پر حزب اللہ کی بالادستی کا اعتراف کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ