ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں نیز عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے اڈے پر جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
اس سے پہلےعراق کی تحریک کتائب سید الشہدا کے سیکریٹری جنرل ابوآلاء الولائی نے،عراق کے شمالی صوبے بابل میں ایک فوجی اڈے میں دھماکے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اس حملے کا جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان جاری کرکے صوبہ بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے میں دھماکے کی خبر دی تھی۔
عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے شمالی صوبے بابل کے المشروع نامی علاقے میں اس کے کالسو فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا ہے
عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے کالسو ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ، ایک کار پارکنگ اور الحشد الشعبی کے دو دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ