18 اپریل، 2024، 6:10 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85449285
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے اسپتالوں میں صیہونیوں کے ہولناک جرائم

 تہران – ارنا – غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مظلوم عوام کی وحشیانہ نسل کشی کے ساتھ ہی الشفا  اور دیگر اسپتالوں میں طبی عملے  کے اراکین  اور زیر علاج مریضوں کا بھی قتل عام کیا ہے۔

 ارنا نے روسیا الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے  بتایا ہے کہ شہرغزہ اور شمالی غزہ  پٹی کے 7 لاکھ 30 ہزار باشندے علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت شہرغزہ اور شمالی غزہ پٹی میں مختلف مہارتوں کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیموں اور فیلڈ ہاسپیٹلس کی اشد ضرورت ہے۔

 فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدر نے کہا کہ ہمیں شہر غزہ اور شمالی غزہ پٹی میں، عوام کو بنیادی اور فوری طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے ایسے عارضی اسپتالوں کی ضرورت ہے جن میں آپریشن تھیٹر،اور خون وغیرہ کی جانچ کے لئے تجربہ گاہیں اور دیگر ضروری سہولیات  موجود ہوں۔

 اشرف القدرہ نے  کہا کہ صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں اور بربریت میں، ہمارے مختلف شعبوں کے  ماہر ڈاکٹر اورطبی عملے کے  افراد شہید ہوگئے ۔  

 انھوں نے اسی کے ساتھ بتایا کہ بدھ تک غزہ میں صیہونی  حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار 899 اور زخمیوں کی تعداد 76 ہزآر 664 ہوچکی تھی۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .