ارنا نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے کئی میزائل نقب میں رامون ہوائی اڈے پر گرے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے بھی جنوبی مقبوضہ فلسطین کے علاقے عراد میں ایرانی میزائلوں سے کئي افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے متعدد میزائل براہ راست مقبوضہ فلسطین کے شہر الفحم پر گرے جس کے بعد امدادی دستوں کو وہاں روانہ کیا گیا۔
ارنا کے مطابق جنوبی مقبوضہ فلسطین کا نواتیم ایئر بیس بھی جو بئر السبع کے نزدیک واقع ہے ، ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا ہے ۔
اس ایئر بیس میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ہینگر ہیں اور ایف 35 جنگی طیارے کے لئے مخصوص رن وے بھی اس ایئر بیس میں موجود ہے ۔ ایران کے میزائلوں سے اس کو بھی نقصانات پہنچے ہیں لیکن صیہونی حکومت نے ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ