11 اپریل، 2024، 5:09 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85441532
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد بڑھکر 33 ہزار 545 ہوگئی

11 اپریل، 2024، 5:09 PM
News ID: 85441532
شہدائے غزہ کی تعداد بڑھکر 33 ہزار 545 ہوگئی

 تہران – ارنا – غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا اہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 33 ہزآر 545 اور زخمیوں کی تعداد 76 ہزار 94 ہوگئی ہے۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ  غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 اس رپورٹ  کے مطابق مرکزی غزہ  کے النصیرات کیمپ اور جنوب غزہ کے شہرتل الھوی میں درجنوں فلسطینی شہری،  صیہونی حملوں میں شہید اور زخمی ہوگئے ۔   

 اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی حکومت کے حملوں مین 63 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوئے ہیں۔

 فلسطین کے محکمہ صحت نے آج جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 33 ہزار 545 فلسطینی شہید اور 76  ہزار 94 زخمی ہوچکے ہیں۔

  اس رپورٹ کے مطابق بہت سی  لاشیں اب بھی منہدم شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں جنہیں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی وجہ سے اب تک نہیں نکالا جاسکا ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .