ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ اور جنوب غزہ کے شہرتل الھوی میں درجنوں فلسطینی شہری، صیہونی حملوں میں شہید اور زخمی ہوگئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی حکومت کے حملوں مین 63 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے آج جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 33 ہزار 545 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 94 زخمی ہوچکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق بہت سی لاشیں اب بھی منہدم شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں جنہیں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی وجہ سے اب تک نہیں نکالا جاسکا ہے۔
آپ کا تبصرہ