6 اپریل، 2024، 12:51 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85436567
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوجیوں کے مرکز پر حزب اللہ کا حملہ

6 اپریل، 2024، 12:51 PM
News ID: 85436567
صیہونی فوجیوں کے مرکز پر حزب اللہ کا حملہ

 تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے ایک اور مرکز پر حملہ کیا ہے۔

 ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے مرکز پرایک اور حملہ کیا ہے۔

  حزب اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام اور فلسطین کے غیور استقامتی محاذ کی  حمایت میں سنیچر6 اپریل 2024 کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے رامیا میں صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے  ایک مرکز پر گولہ باری کی گئی۔  

  دوسری طرف  النشرہ کے رپورٹر نے جنوبی لبنان کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ اس علاقے کے عوام آج سنیچر کی صبح صیہونی فوج کے وسیع ڈرون حملوں سے بیدار ہوئے ہیں۔

 اس رپورٹ میں حزب اللہ لبنان اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گولہ باری اور میزائلوں کے تبادلے کی بھی خبردی گئي  ہے اور بتایا گیا ہے کہ لبنان کے اسلامی استقامتی محاذ حزب اللہ نے صیہونی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

 النشرہ نے شعبا فارمز اور حاصبیا کی فضاؤں میں صیہونی حکومت کے جاسوس طیاروں کی پروازوں کی خبر بھی دی ہے۔  

یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے  وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی حزب اللہ لبنان نے مظلوم فلسطینی عوام کی  حمایت میں فلسطین کے استقامتی محاذ  کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر حملے شروع کردیئے جو اب تک جاری ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .