ایران کے شہر اصفہان میں شہید جنرل محمد رضا زاہدی کا جنازہ سنیچر 6 اپریل کی صبح شہر کے بزرگمہر اسکوائر سے اٹھا اور گلستان شہدا کی جانب لے جایا گیا۔ ان کے جنازے میں بہت بڑی تعداد میں عوام اور حکام نے شرکت کی اور شہید کے پیکر پاک کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ ان کی آخری آرامگاہ گلستان شہدا تک پہنچایا۔ یاد رہے کہ جنرل محمد رضا زاہدی پہلی اپریل کو دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں اپنے کئي دیگر رفقائے مجاہدت کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ