30 مارچ، 2024، 11:17 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85430667
T T
0 Persons

لیبلز

 دو فلسطینی نوجوانوں کو بہیمانہ انداز میں قتل کرنے کا صیہونی حکومت کا اعتراف

تہران – ارنا – غاصب صیہونی حکومت نے الجزیرہ سے فوٹیج نشر ہونے کے بعد دو فلسطینی نوجونوں کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرلیا ہے

 ارنا نے الجزیرہ ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں صیہونی ڈرون کے ذریعے دو فلسطینی نوجوانوں کے قتل کی فوٹیج نشر ہونے کے بعد بالآخر صیہونی حکومت  نے دو فلسطینی نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد دفن کردینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

سی این این نے بھی کہا ہے کہ صیہونی فوج نے دونوں فلسطینی نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد ایک بلڈوزر کے ذریعے دفن کردینے کا اعتراف کیا ہے۔

  صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ دونوں فلسطینی نوجوان اس کے آپریشن ایریا سے قریب جارہے تھے۔

صیہونی حکومت کی فوج نے کہا ہے کہ ان دونوں فلسطینی نوجوان کی لاشیں اس ڈر سے دفن کردی گئيں کہ ان کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نہ ہو۔

قابل ذکر ہے کہ الجزیرہ ٹی وی نے بدھ کی رات ایک فوٹیج نشر کی تھی جس میں دیکھایا گیا کہ دو فلسطینی نوجوانوں کو جو شمالی غزہ کی طرف واپس جارہے تھے، غاصب اسرائیلی فوجیوں نے قتل کردیا۔

 صیہونی فوجیوں نے ان دونوں فلسطینی نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد دفن کردیا تھا۔

 غاصب صیہونی فوجیوں نے یہ وحشیانہ اقدام جس کی تفصیلات برملا ہوچکی ہیں، مغربی غزہ کی شاہراہ رشید پر کیا ہے۔

 یہ دونوں فلسطینی نوجوان  اس سڑک سے شمالی غزہ جارہے تھے اور ان کے سامنے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ بھی نہیں تھا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجی النابلسی اسکوائر پر موجود تھے ان میں سے ایک فلسطینی نوجوان سفید پرچم لے کر آگے بڑھتا ہے اور چند لمحے میں نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے اور دوسرا نوجوان ایسی حالت میں کہ اس کے ہاتھ میں بھی سفید پرچم تھا، راہ فرار اختیار کرتا ہے۔  

 بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ صیہونی فوجی بکتر بند گاڑی سے اس کا پیچھا کرتے ہیں، جنہیں دیکھ کر وہ نوجوان سفید پرچم اوپر اٹھاتا ہے لیکن اس کے باوجود صیہونی فوجی اس پر فائر کھول دیتے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .