ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعے کی صبح جنوبی غزہ کے شہر رفح پر بمباری کردی ۔
اس بمباری میں عورتوں اور بچوں سمیت بارہ فلسطینی شہید ہوگئے ۔
صیہونی جنگی طیاروں نے اسی طرح مرکزی غزہ کے المغازی کیمپ کے ایک رہائشی مکان پر بھی بمباری کردی جس میں 6 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے مرکزی اور جنوبی غزہ پر تازہ فضائی حملے ایسی حالت میں کئے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں فوری جنگی بندی کی قرار داد پاس کرچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ