ارنا کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صوبہ پنجاب سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
پنجاب سے سینیٹ کی سات نشستوں کے لئے ووٹنگ آج لاہور میں ہوئی ۔ پنجاب سے سینیٹ کے لئے منتخب ہونے والوں میں دو امیدوار عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور پانچ مسلم لیگ نون کے کامیاب ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال عام انتخابات میں مجلس وحدت المسلمین نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں بھی ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔
آپ کا تبصرہ