الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ حملے لگاتار چھٹے مہینے بھی جاری ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونیوں نے 13 حملے کئے جس کے نتیجے میں 149 فلسطینی شہید اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق، مجموعی طور پر 31 ہزار 490 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے 73 ہزار 439 رہنے والے زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بہت سے ایسے شہید ہیں جن کی لاشیں ملبوں تلے دبی ہوئی ہیں اور صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں ان تک دسترسی ناممکن ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ