عزالدین القسام بريگیڈ کے بیان میں آيا ہے کہ اس گروہ کے مجاہدوں نے خان یونس کے شہر حمد میں گھات لگا کر صیہونی فوج کی دو ٹکڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس حملے کے بعد، صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے اپنے فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو علاقے سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔
حماس کی مسلح ونگ کے اعلان کے مطابق حمد شہر میں ایک اسرائیلی ٹینک کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
ادھر سرایا القدس نے بھی الگ بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ خان یونس کے شہر حمد میں کئی کارروائیاں انجام دی ہیں۔
سرایا القدس کے بیان میں آیا ہے کہ ایک بارودی سرنگ کے ذریعے ایک گھر میں چھپے 6 صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کے ایک بلڈوزر کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔
حمد ٹاؤن میں صیہونیوں کے ایک عارضی اڈے کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔
فتح تحریک کے فوجی بازو شہدائے الاقصی کے مجاہدوں نے بھی حمد ٹاؤن میں ہی صیہونیوں کے متعدد دستوں اور ان کی بکتر بند گاڑیوں کو آر پی جی اور مارٹر کے گولوں سے نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ