15 جنوری، 2025، 3:06 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85720676
T T
0 Persons

لیبلز

ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں: صدر پزشکیان

تہران/ ارنا- دورہ تاجکستان اور روس پر روانہ ہونے سے قبل صدر مملکت نے تہران ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ آبی ذخائر، زراعت، سائنس، ثقافت، صنعت، تجارت، نقل و حمل اور کان کنی کے شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ روس اور تاجکستان کا دورہ ان ممالک کے صدور کی باضابطہ دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

صدر مملکت نے بتایا کہ روس کے دورے میں جامع معاہدے پر دستخط ہوں گے جبکہ عراق کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے معاہدے کی تیاری جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کے نتیجے میں امریکہ کا دباؤ خود بخود بے اثر ہوجائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ 3 روز پر مشتمل ہے۔ صدر مملکت اس دوران روس اور تاجک تاجروں اور اقتصادی امور کے ماہرین سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .