12 مارچ، 2024، 1:59 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85416486
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی سٹیل کی صنعت دنیا میں 9 ویں نمبر پر

اصفھان (ارنا) ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی رپورٹ ہے مطابق، ایران کی خام فولاد کی پیداوار میں % 39.9 اضافہ ہوا ہے اور ایران دنیا میں اسٹیل پروڈیوسرز کی درجہ بندی میں 9ویں نمبر پر آگیا ہے.

ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے جنوری 2024 میں ورلڈ کروڈ اسٹیل پروڈکشن ریٹ نامی رپورٹ میں بتایا کہ جنوری میں فولاد کی عالمی پیداوار 148 ملین 100 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں %1.6 کم  ہے۔
یہ اعداد شمار جو اسٹیل پیدا کرنے والے 71ممالک کی طرف سے اس ایسوسی ایشن کو دیے گئے، ظاہر کرتے ہیں کہ بڑے عالمی اسٹیل پروڈیوسر کی پیداوار میں کمی کے باوجود ایران، روس، ہندوستان، ترکی، جنوبی کوریا اور جاپان میں اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے زیادہ اضافہ 2 ممالک ایران اور ترکی سے ہے، جنہوں نے 2024 کے پہلے مہینے میں بالترتیب 39.9 اور 24.7 فیصد اضافے کا تجربہ کیا، اس کے بعد بھارت 7.3 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .