رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران کو نشان فتح عطا کیا

تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ آج رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ نشان فتح عطا کیا ہے جو اس ادارے کی کردگی پر اطمینان کا ثبوت ہے۔

اتوار کی شام، کور کمانڈروں کی دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے سپاہ پاسداران کو نشان فتح عطا کیا جانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اعزاز ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے اس حقیر کو نشان فتح سے نواز ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .