10 مارچ، 2024، 1:31 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85414128
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کی مسلح افواج نے " ڈیمونا" ایٹمی بجلی گھر پر حملے کی مشق کی

تہران-ارنا- یمن کی مسلح افواج نے اپنی حالیہ فوجی مشقوں میں صیہونی کے ایٹمی بجلی گھر ڈیمونا اور دیگر اہم مراکز پر حملے کا تجربہ کیا ہے۔

بحریہ احمر میں یمن کی مسلح افواج کے جاری آپریشن اور صیہونی حکومت کے ہونے والے بھاری نقصان کے درمیان یمنی فوج نے " ہماری راہ بیت المقدس کی سمت" نامی فوجی مشقیں کی ہیں۔

ان فوجی مشقوں میں یمنی فوج کی مختلف میزائل و ڈرون یونٹوں نے حصہ لیا اور ہلکے و بھاری ہتھیاروں کا  استعمال کیا۔

یمن کے میزائل پوری طرح سے ملک میں تیار

یمن کی مسلح افواج نے " ڈیمونا" ایٹمی بجلی گھر پر حملے کی مشق کی

در این اثنا یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یمن کے ساتھ جنگ میں ہار امریکہ کی ہوگي۔

محمد علی الحوثی نے کہا: اگر امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ یمن اپنے ہتھیار باہر سے منگواتا ہے تو وہ بہت بڑی غلط فہمی میں ہے کیونکہ بحیرہ احمر میں جن میزائلوں سے دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہ سو فیصد یمنی ہيں۔

یمن کی مسلح افواج نے " ڈیمونا" ایٹمی بجلی گھر پر حملے کی مشق کی

انہوں نے فلسطینی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہماری فوج آگے بڑھ رہی ہے اور دشمن کو پتہ چل چکا ہے کہ ہمارے میزائلوں کا نشانہ کتنا صحیح ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .