10 مارچ، 2024، 10:15 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85413762
T T
0 Persons

لیبلز

ہم اسرائیل سے نکل جائيں گے، مقبوضہ فلسطین کے سینیئر دینی رہنما

تہران-ارنا- مقبوضہ فلسطین کے اعلی دینی رہنما یتسحاق یوسف نے ہفتے کی رات دھمکی دی ہے کہ اگر ہمیں اسرائیلی فوج سے جڑنے پر مجبور کیا جائے گا تو ہم سب اسرائيل سے چلے جائيں گے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس یہودی دینی رہنما  نے کہا  ہے کہ " لاوی" قبیلے کے اراکین کو فوج میں سروس سے استثنی دیا گيا ہے اور کسی بھی حالت میں اگر یہ کام ہوتا ہے اور اگر انہيں فوج سے جڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو وہ سب یہاں سے چلے جائيں گے۔

صیہونی حکومت کے چینل -12 سے اس سے پہلے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تتھا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے آغاز کے بعد سے 30 ہزار لوگ اسرائیل چھوڑ چکے ہيں۔

اس سے قبل بھی صیہونی ذرائع نے رپورٹ دیا تھا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے آپریشن کے بعد لاکھوں لوگ اسرائيل سے بھاگ کر اپنے اپنے ملک جا چکے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .