اس ٹیلی فونی گفتگو میں عمان کے وزیر خارجہ نے سلطان عمان ہیثم بن طارق آل سعید کا سلام ایران کے صدر کو پہنچایا ۔
فریقین نے اس گفتگو میں باہمی تعلقات کو صحیح راہ پر قرار دیا۔
ایران و عمان کے وزرائے خارجہ نے غزہ اور غرب اردن کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا اور جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی قرارداد کا ذکر کرتے ہوئے، اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے فوری سد باب اور غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے لئے تمام اسلامی ملکوں کی مشترکہ کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔
اس گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبد اللہیان نے پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات میں امریکہ کے متضاد رویہ اور وعدہ خلافی پر تنقید کرتے ہوئے، اس سلسلے میں سلطان عمان کی سی پیہم کی قدردانی کی۔
انہوں نے اسی طرح مسقط و تہران میں ایران و عمان کے سربراہوں کی اہم ملاقات اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر اس کے مثبت اثرات کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایران کا سلام سلطان عمان کو پہنچانے کی درخواست کی۔
آپ کا تبصرہ