8 مارچ، 2024، 10:03 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85412237
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوج کے کمانڈ سنٹر پر القسام بریگیڈ کا حملہ، 7 صیہونی فوجی ہلاک+ ویڈيو

تہران-ارنا- حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے ایک کمانڈ سنٹر پر حملے کی اطلاع دی ہے اور اس کے ساتھ ہی بتایا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں 7 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

القسام بریگيڈ نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس نے ڈرون طیارے کی مدد سے مشرقی بیت حانون میں صیہونی فوج کے ایک کمانڈ سنٹر پر 2 راکٹ فائر کئے۔

بیان کے مطابق القسام بریگیڈ نے صیہونی فوجیوں کی 6 رکنی ٹیم کو شمالی خان یونس کی ایک عمارت میں محاصرے میں لے لیا اور انہيں بے حد نزدیک سے نشانہ بنایا۔

 القسام بریگیڈ نے بتایا کہ اسی طرح مشرقی بیت حانون میں بھی ایک صیہونی افسر کو ہلاک کردیا گيا ہے۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

صیہونی حکومت اپنی شکست کی تلافی کے لئے غزہ کے راستوں کو بند کر دیا ہے اور  غزہ کے لوگوں کو بھوک سے مارنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ فلسطینی مجاہدوں نے زمینی جنگ میں صیہونی فوج کو نا قابل تلافی نقصان پہنچائے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .