غریب آبادی نے صیہونی حکومت کو کمیشن برائے خواتین سے نکالے جانے کا مطالبہ کیا

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے انسانی حقوق کمیشن کے سیکریٹری نے اقوام متحدہ کے 3 اعلی عہدیداروں کو خط لکھ کر، صیہونی حکومت کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین کی حیثیت سے نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، معاشی و سماجی کونسل کے سربراہ اور انسانی حقوق کے کمشنر کے نام خط میں، غزہ پٹی مین صیہونی حکومت کے جرائم خاص طور پر خواتین و لڑکیوں کے خلاف جرائم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے: اسرائيلی حکومت غزہ کے بے گناہوں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرم، جنگي جرم، نسل کشی اور نسلی تصفیہ جیسے تمام عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے قابل تمام جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے  اور اب تک اس کے ہاتھوں غزہ میں 30 ہزار سے زائد لوگ شہید اور 72 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن ميں سے 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

انہوں نے اس خط میں زور دیا ہے : اسرائیلی حکومت کی رکنیت کا جاری رہنا در اصل انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسان دوستانہ قوانین کا مذاق اڑانا ہے اور اسی طرح کمیشن برائے خواتین اور اس کے اصولوں اور اہداف کی تذلیل ہے۔ آپ سب سے توقع ہے کہ آپ پوری کوشش کریں گے کہ بچوں ، عورتوں اور لڑکیوں کی قاتل یہ حکومت اپنے جرائم کا جواب دینے پر مجبور ہو اور اس کمیشن سے اسے نکال باہر کیا جائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .