ایرانی کمپنیاں، گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر تیار ہيں، ایرانی سفیر

کراچی-ارنا- پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے چابہار اور گوادر بندرگاہوں کو ایک دوسرے کا حصہ بتایا اور علاقائي تعلقات میں توسیع کے لئے ریلوے اور شاہراہوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی کمپنیاں، مشترکہ گيس پروجیکٹ اور پاکستان میں اسٹیل کی صنعت میں تعاون پر آمادہ ہيں۔

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کراچی کے دورے میں سندھ کے نئے وزير اعلی مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں کراچی میں ایرانی قونصلر جنرل حسن نوریان اور پاکستان کے کئي اعلی حکام موجود تھے۔

ایران کے سفیر نے پاکستان میں کامیاب انتخابات کے انعقاد اور اسی طرح مرکزی حکومت کی تشکیل اور مراد علی شاہ کو دوبارہ سندھ کا وزیر اعلی منتخب کئے جانے پر مبارک باد پیش کی۔

ایران کے سفیر نے ایران و پاکستان کی  دوستی کے درخشاں ماضی کا ذکر کیا اور تمام شعبوں میں خاص طور پر معاشی شعبے میں تعاون میں فروغ کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے چابہار ریلوے لائن کو پاکستان کے لئے  ایران کے بازار تک رسائي کا بہترین راستہ قرار دیا اور کہا : ایرانی ریلوے لائن پاکستان کے لئے یورپ اور وسط ایشیائي ملکوں تک رسائی کا محفوظ اور سستا راستہ ہے۔

انہوں نے کہا: دشمنوں کی جانب سے کئے جانے والے پروپگنڈوں کے بر عکس چابہار و گوادر بندر گاہوں کو دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں فروغ کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے ۔

پاکستان میں ایرانی سفیر نے ایران سے پاکستان جانے والے گیس پائپ لائن کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستان میں اس گيس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں تعاون پر آمادہ ہيں۔

ایرانی کمپنیاں، گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر تیار ہيں، ایرانی سفیر

اس ملاقات میں سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بھی اسلامی جمہوریہ  ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر پاکستان اور خاص طور پر اپنی پارٹی کے عزم پر زور دیا۔

انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کو پاکستان کے فائدے میں قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان میں انرجی کے بحران پر غلبہ کا بہترین طریقہ ہے اور پاکستانی حکومت خاص طور پر آصف علی زرداری کی قیادت میں ان کی پارٹی اس پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کا عزم رکھتی ہے۔

ایرانی کمپنیاں، گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر تیار ہيں، ایرانی سفیر

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر نے سندھ کے گورنر محمد کامران ٹیسوری سے بھی ملاقات کی  جس میں فریقین نے ایران و پاکستان کے تعلقات کی تازہ صورت حال خاص طور پر صوبائي تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .