1 مارچ، 2024، 12:32 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85403634
T T
0 Persons

لیبلز

تہران میں حسینیہ ارشاد پولنگ اسٹیشن پر ملکی اور غیر ملکی صحافی کوریج کے لیے موجود

تہران (ارنا) 12 ویں پارلیمانی انتخابات اور مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کے چھٹے انتخابی دور کے لیے ووٹنگ کے آغاز سے قبل، حسینیہ ارشاد پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کی کوریج کے لیے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے موجود تھے

پولنگ اسٹیشن پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی تعداد کم نہیں تھی اور ووٹروں کی لائنوں کی طرح یہاں لائن میں کھڑے کوریج کر رہے تھے۔

اس دوران ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے حسینیہ ارشاد میں لوگوں کی لمبی قطاروں کی تصاویر براہ راست بھی نشر کیں۔

شریعتی اسٹریٹ پر واقع حسینیہ ارشاد میں ووٹ ڈالنے کے لیے لوگ قطاروں میں کھڑے ہیں جن میں مرد و خواتین، جوان اور بوڑھے سبھی موجود ہیں۔

تہران میں حسینیہ ارشاد پولنگ اسٹیشن پر ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کوریج کے لیے موجود

اس کے علاوہ، کچھ ووٹر اپنے چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ لاتے ہیں۔ ان خواتین میں سے ایک، جو ابتدائی لمحوں میں اس پولنگ بوتھ میں پہنچی، نے کہا کہ میرا صبح سویرے پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے کا مقصد یہ ہے کہ میں اپنے ملک کی تقدیر کا تعین کرنے کے لیے اپنا فرض ادا کر سکوں۔ یہ الیکشن یقینی طور پر میرے اور میرے ملک کے لیے فیصلہ کن ہوگا، اور میں لوگوں سے کہتی ہوں کہ وہ پولنگ میں حصہ لیں اور اپنے ووٹ کو دن کے آخری لمحات پر نہ چھوڑیں۔

ارنا کے مطابق، 12 ویں پارلیمانی انتخابات اور مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کے چھٹے انتخابات آج (جمعہ 1 مارچ) صبح 8 بجے اسلامی ایران کے 31 صوبوں میں شروع ہوئے۔ملک کے الیکشن ہیڈ کوارٹرز کے مطابق 12ویں پارلیمنٹ کی 4 سالہ مدت کے لیے 290 اراکین اور مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کی 8 سالہ مدت کے لیے 88 اراکین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

قانون کے مطابق 2 مارچ 2006 اور اس سے پہلے پیدا ہونے والے افراد ایرانی سال 1402 کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

اس وقت 61 ملین 172 ہزار 298 افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جن میں 30 ملین 945 ہزار 133 مرد اور 30 ملین 227 ہزار 165 خواتین شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .