حکومت ایران کے اقتصادی ترجمان سید احسان خاندوزی نے بتایا کہ مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ایرانی سال کے پہلے 9 مہینوں میں ایران کی اقتصادی ترقی کی شرح ٪6 سے ذیادہ رہی جس میں ٪5.1 پٹرولیم اور ٪2.5 نان پٹرولیم شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعدادوشمار اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ملک پابندیوں کے اثرات کو توڑنے میں کامیاب رہا ہے
خاندوزی نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے میں ترقی کی شرح ٪1.8 تک پہنچ گئی ہے اور سرمایہ کاری میں بڑھتا ہوا رجحان جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ